لاہور میں’’ٹی لاونج‘ کا آغاز

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 17, 2019

یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل نوجوانوں میں چھوٹے اور درمیانے درجےکے کاروبار کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔نوجوان کم لاگت اور سرمایہ سے مختلف بزنس کرکےترقی پسندی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ طالب علم سعد راؤ اور حمزہ بسر بھی ایسے ہی دو دوست ہیں جو نوجوانوں کو ملکی معیشت اور ترقی میں بھرپور کردار کیلئے اپنے کاروبارکرنے پر زور دیتے ہیں۔
اس رجحان کو فروغ دینے کیلیےانہوں نے لاہور کے پی اۤئی اے روڈپر ٹی لاونج کیفے کو نوجوانوں اوفوڈلورز کیلیے متعارف کروایا ہے۔
ٹی لاونج کیفے کے قیام کا مقصد چھوٹے کاروبار کے خواہشمند ینگ بزنس مینوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور اپنے کسٹمرز کیلئےکوالٹی فوڈ متعارف کروانا ہے۔کیفے کی لانچنگ میں نوجوان ڈیزائنرز فادی اینڈ ایمان، صحافیوں،ٹی وی پروڈیوسرز ، طالب علموں اور فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اس کاوش کو خوب سراہا ۔کیفے مالک حمزہ بصر اور سعد راو نے ٹی لاونج کیفے کی پزیرائی اور صارفین کے اعتماد پر شکریہ ادا کیا۔
بزنس ٹی لاونج طرز کے پروجیکٹ نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں کے ساتھ انکے تجربےاوراعتماد میں اضافے کا بھی باعث بن سکتے ہیں

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.