پی ایس ایل فائنل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Avatar Ashfaq Hussain , مارچ 17, 2019

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کے سلسلے میں جاری ہونے والے نغمے کا تیسرا پرومو ٹوئٹر پر جاری کیا اور ساتھ ہی انہوں نے پی ایس ایل فائنل کھیلنے والی ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کراچی کے لیے لکھا، روشنیوں کے شہر، ‎عروس البلاد، پاکستان زندہ باد۔

یوم پاکستان کے تیسرے پرومو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی دکھائی دے رہے ہیں جب کہ کیرون پولارڈ، کرس جورڈن، شاہد آفریدی اور دیگر کھلاڑی بھی ویڈیو میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.