Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

PSL4

پی ایس ایل کا فائنل ,نامور شخصیات گراؤنڈ میں

Avatar

Published

on

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لیے صدر مملکت عارف علوی سمیت سیاسی اور شوبز سے وابستہ نامور شخصیات گراؤنڈ میں موجود ہوں گی۔

پی ایس ایل 4 کا فائنل ٹاکرا آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان ہوگا جس میں صدر مملکت عارف علوی مہمان خصوصی ہوں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی بھی پی ایس ایل فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے جب کہ سابق کرکٹرز کی بھی آمد متوقع ہے۔سیاسی شخصیات میں چیئرمین پیپلز پاڑٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سید مراد علی شاہ اور وزیر ریلوے شیخ رشید بھی فائنل مقابلہ گراؤنڈ میں بیٹھ کر دیکھیں گے۔پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب میں 23 مارچ کا مکمل تھیم سونگ بھی پیش کیا جائے گا جس پر گلوکار ساحر علی بگا پرفارم کریں گے، اداکار فواد خان، آئمہ بیگ، ذوہیب حسن اور دیگر بھی پرفارم کرنے والوں میں شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ماہرہ خان، گل پنڑہ، مایا علی، ثناء جاوید، ہمایوں سعید اور دیگر شوبز شخصیات  کی شرکت بھی متوقع ہے۔پی ایس ایل فائنل کی اختتامی تقریب شام 6 بجے ہوگی جب کہ رات 8 بجے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پی ایس ایل 4 کے ٹائٹل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔

PSL4

سرفرازاحمد ٹرافی لے کرکس مقام پرپہنچ گئے

anees akhtar

Published

on

safraz ahmad

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو شکست دے کر پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے اور کوئٹہ کی ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا گیا جبکہ ڈی جے براوو نے ” کوئٹہ دی گلیڈی ایٹرز “ گانا گا کر سب کے دل بھی جیتے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور کوئٹی گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے آج دوبارہ کوئٹہ ٹیم کی وردی پہنی اور ٹرافی لے کر کراچی میں واقع تاریخی میوزیم ” موہاٹہ پیلس “ پہنچے جہاں ان کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن بھی کیا گیا ۔ سرفراز احمد کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں ۔

Gladiators captain Sarfaraz Ahmed reflects on his team's journey to the #HBLPSL 2019 title.#KhelDeewanoKa

Posted by Pakistan Super League on Monday, 18 March 2019

موہاٹہ پیلس ایک عجائب گھر ہے جو کہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جو کہ 1927 میں ایک ہندو کاروباری شخصیت’ شیوراتن چندرارتن موہاٹہ ‘ نے تعمیر کروایا تھا جہاں وہ گرمیوں کی چھٹیاں گزارتا تھا ، اس محل کا نقشہ آغا احمد حسین کی جانب سے بنایا گیا تھا جو کہ اب میوزیم کی شکل اختیار کر چکا ہے اور حکومت کی جانب سے اس کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے جس کا اندازہ آپ تصاویر دیکھ کر بھی لگا سکتے ہیں 

Continue Reading

PSL4

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ

Rashid Saeed

Published

on

queeta galdiators

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چوتھی ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تمام غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک روانہ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اوپننگ بلے باز اور سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ریلی روسو اور ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے ڈیون براوو اپنے اپنے ملک جانے والوں میں شامل ہیں۔ آسٹریلوی سپنر فواد احمد اپنے آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے جو پاکستان میں مزید کچھ روز قیام کریں گے۔ 

یہ بھی ضرور پڑھیں: امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دورے کی دعوت دی ہے جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے قبول کرلیا۔ ندیم عمر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹرافی بہت جلد کوئٹہ لے کر جائیں گے، کامیابی پر کوئٹہ، بلوچستان اور پورے پاکستان کو مبارکبادپیش کرتا ہوں۔

Continue Reading

PSL4

امام الحق نے شین واٹسن سے تلخ کلامی پر معافی مانگ لی

Rashid Saeed

Published

on

imam ul haq vs shane watson

پشاور زلمی کے کھلاڑی امام الحق نے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شین واٹسن سے تلخ کلامی پر ان سے معافی مانگ لی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں پشاور زلمی کے امام الحق اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا اور اس دوران امام الحق واٹسن سے الجھ پڑے۔ شین واٹسن سے الجھنے پر کرکٹ شائقین اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور مہمان کھلاڑی سے بدسلوکی پر شدید تنقید کی۔ کرکٹر امام الحق نے شائقین کی ناپسندیدگی اور تنقید کے بعد سابق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن سے معافی مانگ لی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ڈیرن سیمی نےکینسر میں مبتلا بچے کا دل جیت لیا

اپنی ٹوئٹ میں امام الحق نے گزشتہ روز کے واقعے کی وجہ ماحول کی گرما گرمی کو قرار دیا، کرکٹر نے اپنے رد عمل اور الفاظ کو بھی غیرمناسب مانتے ہوئے شین واٹسن سے معذرت کی۔ امام الحق نے فائنل میچ اور پی ایس ایل کے انعقاد کو زبردست قرار دیا اور اس کامیابی کو انجوائے کرنے کا کہا۔ جب کہ کرکٹر نے پی ایس ایل ٹرافی اپنے نام کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور شین واٹسن کو بھی مبارکباد دی۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انٹرنیشنل2 منٹ ago

سانحہ کرائسٹ چرچ کی تحقیقات کے لیے ‘رائل کمیشن’ بنانےکا اعلان

پاکستان13 منٹ ago

آصف زرداری کے خلاف نیب کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

shah mehmood qurashi and uorpi union
پاکستان20 منٹ ago

پاکستان اور یورپی یونین کے مابین اسٹرٹیجک مذاکرات ‘ اہم اعلانات

انٹرنیشنل22 منٹ ago

سابق نارویجین وزیراعظم کیلئے پاکستانی تنظیم کا خصوصی ایوارڈ

chairman nab
پاکستان44 منٹ ago

اسد منیر کی مبینہ خودکشی کا معاملہ، چیئرمین نیب کا دبنگ فیصلہ

china and pakistan flag
پاکستان1 گھنٹہ ago

چین کی امداد سے پاکستانی ذخائر میں اضافہ‘ 2.1 ڈالر ٹرانسفر

supreme court 2
پاکستان1 گھنٹہ ago

تھرکول کرپشن کیس، سپریم کورٹ کا وزیراعلیٰ سندھ کو ایسا دھچکا کہ

pm imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

تیل و گیس ذخائر سے متعلق عمران خان کی بڑی خوشخبری

trump
انٹرنیشنل2 گھنٹے ago

محکمہ انصاف نےٹرمپ کو بے گناہ قرار دے دیا

supreme court
پاکستان2 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

ali zafar
شوبز2 گھنٹے ago

علی ظفر(میوزک آئکون آف دی جنریشن) کے حقدار

pak navy cpos
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک بحریہ کا سی پی اوز،سیلرز،سویلینز کیلئے اوپن فورم

shahis afridi
کھیل2 گھنٹے ago

آسٹریلیا سے شکست پرشاہد آفریدی کی ٹیم کونصیحت

imran khan
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعظم نے قبائلی عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

shahbaz gul and maryam nawaz
پاکستان3 گھنٹے ago

مریم نواز کی شکایت پر شہباز گل کو ایسا دھچکا کہ

imran mahatir
پاکستان23 گھنٹے ago

ملائیشیاء کے وزیراعظم نےعمران خان کی امیدوں پرپانی پھیردیا

blawal nwaz
پاکستان24 گھنٹے ago

نوازشریف کی رہائی کیلئے تحریک کا اعلان

attack india
پاکستان24 گھنٹے ago

11 فروری بھارت کا پاکستان پرمیزائل حملے کا منصوبہ،اصل کہانی بے نقاب

fwad ch
پاکستان23 گھنٹے ago

نوازشریف اوربلاول کے حوالہ سے حکومت کا حیران کُن یوٹرن

reema khan1
شوبز23 گھنٹے ago

ریماخان صدارتی اعزازملنے پرحکومت کی شکرگزار

imran khan maryam
پاکستان22 گھنٹے ago

عمران خان کا مریم نوازسے براہ راست رابطہ کرنے کا اشارہ

cricket match
کھیل18 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

superem court
پاکستان4 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

nawaz maryam and captain
پاکستان3 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل20 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

blal ashraf mahira
شوبز20 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

asif ghafoor
پاکستان7 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

thailand
انٹرنیشنل19 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان18 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

abid sher ali
پاکستان24 گھنٹے ago

عابد شیرعلی کا وزیراعظم پرنیا سنگین الزام

مقبول خبریں