صدرمملکت کی شہید ذیشان رضا کی بہن کے گھرآمد

arif alvi
Avatar WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

صدر مملکت عارف علوی کرائسٹ چرچ سانحے میں شہید ہونے والے ذیشان رضا کی بہن کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ صدر مملکت نے متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دکھ کی گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔

صدر عارف علوی نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشتگردی واقعے میں شہید ذیشان رضا کے گھر پہنچے، ذیشان رضا سمیت انکی فیملی کے 3 افراد اس سانحہ میں لقمہ اجل بنے۔ صدر مملکت نے ذیشان رضا کی ہمشیرہ سے اظہار تعزیت کیا، فاتحہ پڑھی اور ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔ انھوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ذیشان رضا سمیت تمام شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کی آگ بھڑکانے سے دنیا میں امن نہیں آ سکتا، وزیراعظم کی مصروفیات کے سبب ان کے کہنے پر متاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیلئے آیا۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.