ٹرکوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

truks
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

 بولان کےعلاقے مچھ میں 2 ٹرکوں میں تصادم کے باعث 2 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا.

پولیس کے مطابق مچھ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال مچھ منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد کامران اورمحمد شفقت کے نام سے ہوئی ہے جو ڈیرہ غازی خان کے رہائشی تھے جبکہ زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.