ایک ہی خاندان کے 3 افراد لقمہ اجل بنے

karachi
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد نیوزی لینڈ میں دہشتگردی کا نشانہ بنے، ذیشان رضا کی اکلوتی بہن اور اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔

نیوزی لینڈ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں دہشتگردی کا واقعہ کراچی کے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا گیا، اریب، جیانداد اور اب ڈاکٹر اسسٹنٹ پروفیسر این ای ڈی علی بیگ کے رشتہ دار، علی بیگ کے سسر غلام حسین ساس کرم بی بی اور انکے اکلوتے بیٹے ذیشان رضا اس دہشت گردی کی زد میں آئیں، بہنوئی کا کہنا ہے اپنوں کی شہادت ناقابل یقین ہے۔

بہن مریم گل کی تو جیسے زندگی کے رنگ ہی اڑ گئے، بھائی استاد بھی تھا اور قابل مکینکل انجینئر بھی، ذیشان پانچ سال سے نیوزی لینڈ میں تھے جبکہ رشتہ داروں کے مطابق ڈیڑھ ماہ پہلے والدین منتقل ہوئے تھے، کیا خبر تھی کہ ذیشان والدین سمیت موت سے جاملے گا، گھر پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.