Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15 ہزارڈالرز میں نیلام

anees akhtar

Published

on

imran khan

کینیڈا میں ڈیم فنڈز کے حوالے سے تقریب میں وزیراعظم عمران خان کا دستخط شدہ بلا 15 ہزار ڈالرز میں نیلام ہو گیا، کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں میں بہت جذبہ ہے۔ خوشی ہے وزیراعظم عمران خان بھی ڈیم فنڈز کا حصہ بن گئے ہیں، بھارت نے پاکستان کو کبھی بطور آزاد ملک تسلیم نہیں کیا۔ ملکی سالمیت کے خلاف ازخود نوٹس کا استعمال کرنے پر فخر ہے۔

ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کا نہ بننا مجرمانہ غفلت ہے، لوگوں کی جانب سے دیئے گئے عطیات صرف ڈیم کی تعمیر پر خرچ ہوں گے۔ سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہا اہم مشن کے لئے پاکستانیوں کی سخاوت قابل دید ہے، دل کھول کر عطیات دینے پر اوورسیز پاکستانی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

پاکستان

وزیر خارجہ کا آئی ایم ایف کو” رام” کرنے کا دعوہ

anees akhtar

Published

on

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کرلیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے نئے مشن چیف ارنسٹو ریمریز آج رات پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ کل وزیر خزانہ اسد عمر سے ملاقات کریں گے جس میں متوقع مالی پیکیج پر بھی بات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن چیف، اسٹیٹ بینک سمیت اقتصادی ٹیم سے بھی ملیں گے، اُنہیں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے، امید ہے آئی ایم ایف کو شرائط میں نرمی پر آمادہ کر لیں گے۔

اسد عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ ڈالر مارکیٹ ریٹ پر لایا جائے، بجلی اور گیس کے نقصانات کم کیے جائیں اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو کم کیا جائے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب آچکے ہیں اور اختلافات کم ہو چکے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

تقریر کھیل سے بھی مشکل کام

anees akhtar

Published

on

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے تقریر کرنے کو کرکٹ کھیلنے سے بھی زیادہ مشکل قرار دے دیا۔

جامعہ کراچی میں’صحت مند نوجوان ، مضبوط قوم ‘ کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہاکہ 2 سال قبل ٹیم میں اُن کی جگہ نہیں بنتی تھی لیکن آج وہ کپتان ہیں ۔

تقریب سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان ،گلوکار شہزاد رائے، پروفیسر ڈاکٹر نسرین اسلم شاہ، ماہرنفسیات ڈاکٹر عنیزہ نیاز و دیگر نے خطاب کیا ۔

سرفراز احمد نے شرکاء سے گفتگو میں کہا کہ کھیل سے زیادہ مشکل کام تقریر کرنا ہے،آج کے نوجوان اپنے موبائل پر اچھی ڈسپلے پک (ڈی پی) لگاکر خوش ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میری طلبہ و طالبات کو نصیحت ہے کہ اللہ کی ذات پر یقین اور بھروسہ رکھیں،دعا مانگیں ،وہ محنت کا صلہ ضرور دیتا ہے ،آپ ساری زندگی اساتذہ کی عزت کریں اور انہیں یاد رکھیں ۔

قومی کپتان نے اس موقع پر اپنی مثال پیش کی اور کہاکہ 2، ڈھائی برس قبل تک پاکستانی ٹیم میں میری جگہ نہیں تھی آج میں ٹیم کا کپتان ہوں۔

دوران تقریر قومی کپتان ٹیم کی حالیہ پرفارمنس پر گفتگو سے گریز کیا ساتھ ہی کوئٹہ میں پی ایس ایل 4 کی فاتح کے استقبال سے متعلق بات کی ۔

سرفراز احمد نے یہ بھی کہاکہ نوجوانوں کی مضبوطی سے ہی پاکستان مضبوط ہوگا، اگر ہمیں بحیثیت قوم آگے بڑھنا ہے تو ضروری ہے کہ نوجوان مضبوط اور پڑھے لکھے ہوں ،یہی آگے جاکر ملک کا نام روشن کریں گے۔

Continue Reading

پاکستان

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

anees akhtar

Published

on

یورپی کمیشن کی نمائندہ خصوصی برائے خارجہ و سیکورٹی پالیسی نے جی ایچ کیو کا دورہ کر کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق آرمی چیف سے یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی فیڈریکا موگرینی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ ملاقات میں باہمی دل چسپی اور علاقائی سیکورٹی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیڈریکا موگرینی نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو قابل تعریف قرار دیا۔

خیال رہے کہ یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی آج ہی پاکستان پہنچی ہیں، پاکستان دورے کے دوران ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے انھوں نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور یورپی یونین میں نئے اسٹریٹجک تعلقات کا معاہدہ طے پا گیا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
کھیل8 منٹ ago

غیر ملکی کھلاڑی پاکستانی لڑکی لے اڑا

شوبز18 منٹ ago

پرویز مشرف پر بنی فلم کی نمائش

پاکستان40 منٹ ago

وزیر خارجہ کا آئی ایم ایف کو” رام” کرنے کا دعوہ

پاکستان50 منٹ ago

تقریر کھیل سے بھی مشکل کام

mehwish hayat
شوبز56 منٹ ago

صدارتی ایوارڈ سفارش یا احسان کا نتیجہ نہیں:مہوش حیات

american flag
انٹرنیشنل59 منٹ ago

امریکا نے گوادر پورٹ کا توڑ تلاش کر لیا

پاکستان1 گھنٹہ ago

آرمی چیف کی یورپی یونین کی نمائندہ خصوصی سےملاقات

pakistani currency
پاکستان1 گھنٹہ ago

8 ماہ میں پاکستان پر کتنا قرض، ہوشرباء انکشاف

ویڈیو1 گھنٹہ ago

’ڈورہ اینڈ دی لاسٹ سٹی آف گولڈ‘کا ٹریلر جاری

پاکستان1 گھنٹہ ago

نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل، سنسنی خیزانکشاف

Radar
پاکستان1 گھنٹہ ago

دوست ملک کام آیا، پاکستان نے اپنی فضائی حدود ناقابل تسخیر بنا لیں: جانئے

پاکستان1 گھنٹہ ago

چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے ہیلپ لائن قائم

پاکستان1 گھنٹہ ago

یوسف رضا گیلانی نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

child mother
پاکستان2 گھنٹے ago

بچے کی گولی سے ماں جاں بحق ہونے کے معاملے میں سنسنی خیز پیشرفت

paf superior
پاکستان2 گھنٹے ago

پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پرپھسل گیا

nawaz maryam and captain
پاکستان7 گھنٹے ago

ای سی ایل میں نام شامل کرنے کی درخواست پر کیا ہوا: بریکنگ نیوز

faheem ashraf
کھیل23 گھنٹے ago

فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف سیریز سے باہر

cricket match
کھیل21 گھنٹے ago

پاکستان کوپھرشکست،آسٹریلیا کی برتری دو،صفر

superem court
پاکستان7 گھنٹے ago

آرٹیکل (3)184 کا مسئلہ، سپریم کورٹ کا دبنگ فیصلہ

asif ghafoor
پاکستان10 گھنٹے ago

جے ایف 17 تھنڈر نے انڈین طیارے کو گرایا

blal ashraf mahira
شوبز23 گھنٹے ago

فلم ’’سپر اسٹار ‘‘ میں دھماکے دار انٹری

najam sethi
کھیل7 گھنٹے ago

ن لیگ سے شکوہ، نجم سیٹھی دل کی بات زبان پرلے آئے

thailand
انٹرنیشنل22 گھنٹے ago

تھائی لینڈ میں انتخابات: نتائج کا اعلان آج ہوگا

exaam
پاکستان22 گھنٹے ago

میٹرک کے ملتوی امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان

amrood
صحت9 گھنٹے ago

امرود کے فوائد اس قدرحیرت انگیز کہ آنکھیں کُھل جائیں

supreme court
پاکستان5 گھنٹے ago

سپریم کورٹ نے ڈاکٹر سعید کو بیرون ملک جانیکی اجازت دیدی

PMLN worker
پاکستان8 گھنٹے ago

لیگی کارکنوں کو ٹرین روکنے پر کیا سزا ملی، جانئے

khursheed shah
پاکستان8 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا عمران حکومت پر ایسا الزام کہ

صحت7 گھنٹے ago

یہ پھل جلد اورامراض قلب کے لئے بہت مفید

imran ismail
پاکستان6 گھنٹے ago

گورنر سندھ کا دل ہلا دینے والا بیان سامنے آگیا

مقبول خبریں