آرمی چیف پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے پہنچ گئے

army chief
WebDesk 2 WebDesk 2 , مارچ 17, 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے ، میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے نیشنل سٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ساتھ موجود ہیں۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ سٹیڈیم میں میچ دیکھنے آئی ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھیں گے ۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کا فائنل دیکھنے کیلئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیر خزانہ اسد عمر سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی سٹیڈیم میں موجود ہیں۔

khouj

Established in 2017, Khouj is a news website, which aims at providing news from all the spheres of life. In the contemporary world, Khouj News aims at providing authentic news unlike other major news sources on social media.