سپریم کورٹ نے نواز شریف کو ادھوری خوشخبری سنا دی

پاکستان سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کو ادھوری خوشخبری سنا دی ۔

واضح ہو کہ نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر نوازشریف کو ضمانت مل بھی جائے تو وہ علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جا سکتے جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ فی الوقت نواز شریف کو ضمانت کی ضرورت ہے تا کہ وہ رہائی کے بعد اپنے متعلقہ ڈاکٹروں سے فوری اور بہتر علاج کروا سکیں، بیرون ملک جانے کا معاملہ بعد میں دیکھا جا ئے گا۔