سی ٹی ڈی نے ملک کو بڑے سانحہ سے بچا لیا مگر کیسے؟

پشاور کے علاقہ ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 خودکش بمباروں کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 3 فلسطینی نوجوان شہید

سی ٹی ڈی کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے دیہہ چوک حیات مکان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران 2 خودکش بمباروں کو بارودی مواد سمیت گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران مکان سے ایک خودکش جیکٹ، 2 راکٹ لانچر، 12 ماٹر گولے، 4 دستی بم، 6 ڈیٹونیٹر اور چار جوڑے پولیس یونیفارم کے برآمد ہوئے۔