جھوٹی گواہی پر کارروائی، تحریری فیصلہ جاری

سپریم کورٹ نے جھوٹی گواہی پر کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت نے جھوٹی گواہی سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

31 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ سچ انصاف کی بنیاد ہے، سچ پر سمجھوتہ دراصل معاشرے کے مستقبل پر سمجھوتہ ہے، ہمارے عدالتی نظام کو سچ سے انحراف کرنے بہت نقصان ہوا، اس سنگین غلطی کو درست کرنے کا وقت آگیا ہے، جو ایک جگہ جھوٹا ہوگا وہ ہرجگہ جھوٹا ہو گا، گواہی کے کسی حصے میں جھوٹ پر ساری گواہی جھوٹی تصور ہو گی، عدالتیں جھوٹے گواہ کے خلاف کسی قسم کی لچک نہ دکھائیں، جھوٹے گواہی دینے پر کاروائی کی جائے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: سی ٹی ڈی نے ملک کو بڑے سانحہ سے بچا لیا مگر کیسے؟

سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کو فیصلہ کی کاپی تمام ہائیکورٹس کو بھیجنے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹس کو فیصلہ کی نقول ماتحت عدلیہ کے ججز کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔