اجمل وزیر نے پی ٹی ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر نے پی ٹی ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ، انہوں نے پی ٹی ایم کے ساتھ مذاکرات کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلی کے مشیر اجمل وزیر نے کہا کہ پی ٹی ایم کے جتنے تحفظات ہیں انہیں ختم کرنے کیلئے ان کیساتھ مذاکرات کر رہے ہیں کیونکہ ہم بھی قبائلی علاقوں کی ترقی چاہتے ہیں، اس لئے انہیں باضابطہ طور پر دعوت بھیج رہے ہیں اور26 مارچ کو جرگہ پی ٹی ایم سے مذاکرات کریگا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: جسٹس (ر)شوکت صدیقی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وزیراعلیٰ ہاؤس کے جرگہ ہال میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اجمل وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے یہ کمیٹی بنائی ہے جس میں قبائلی رہنما، سینیٹر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی شامل ہیں اور اسے آئینی حیثیت حاصل ہے۔ اجمل وزیر نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبے قبائلی اضلاع کو حصہ دینگے کیونکہ دو صوبوں میں ہماری حکومت ہے جبکہ دیگر دو صوبے بھی لازمی حصہ دینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق قبائلی علاقوں میں ترقی کیلئے کام کر رہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی ایم سے مذاکرات کرنے والی کمیٹی خود مختار ہے۔