شہبازشریف نے وزیرخارجہ کوخط میں کیا لکھا،رپورٹ آگئی

) اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھ دیاہے جس میں انہوں نے نیشنل ایکشن پر قومی اسمبلی میں بریفنگ دینے کی تجویز پیش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے خط کے متن میں کہاہے کہ مسلم لیگ ن نے ملکی سیاسی قیادت کو دہشتگردی کیخلاف مشترکہ جنگ کیلئے اکھٹا کیا ہے ، نیشنل ایکشن پلان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں کا نتیجہ ہے، منتخب پارلیمانی رہنماو¿ں کے بجائے تمام اراکین پارلیمنٹ کو بریفنگ دی جائے ۔

شہبازشریف کا کہناتھا کہ جامع پارلیمانی بحث کے بعد نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے حاصل کیا ، نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی پاکستان کی پارلیمانی روایات اورجمہوری اقدارسے جڑی ہوئی ہے،مشترکہ اپوزیشن پالیسی سازی میں مشترکہ فیصلوں پریقین رکھتی ہے ۔