مقبوضہ کشمیر میں زوردار دھماکا متعدد زخمی

بھارتی فوجی بنکر کے قریب ہونے والے دھماکے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔لیکن متعدد فوجی زخمی حالت میں ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع سری نگر میں بھارتی فورسز کے بنکر کے قریب زوردار دھماکا ہوا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں
ہیں۔

دھماکا الوچی باغ کے علاقے میں ہوا اور دھماکے کی آواز پورے علاقے میں سنائی دی، دھماکے کی زد میں آکر ایک گھر مسمار جب کہ قریب کھڑی ایک گاڑی تباہ ہوئی۔ قابض بھارتی فورسز نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے

You might also like