تحریک انصاف میں دراڑیں: عمران خان مشکل میں گرفتار

وزیراعظم عمراں خان کی جماعت تحریک انصاف میں دراڑیں پڑنے لگیں جبکہ ان سے وفاقی حکومت بھی سنبھالنا مشکل ہورہی ہے۔ کھوج نیوز ذرائع کے مطابق تین مہینے  قبل تیار کی گئی فہرست کے بر خلاف پنجاب حکومت میں بھرتیوں پر تحریک انصاف کی صفوں میں ’پھوٹ‘ پڑ گئی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹر ی جنرل اعجاز چوہدری نے پارٹی قیادت کو معاملے پر اراکین کے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے ۔پارٹی لیڈر شپ کی جانب سے تعیناتیوں میں تاخیر کے سبب پارٹی کے کئی لیڈرز نے اپنے متعلقہ علاقوں میں تنظیمی ڈھانچے تشکیل دیدیئے ہیں اور ان دفاتر کو چلانے کیلئے افراد کو تعینات کر دیا ہے ۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری ارشد دا نے تنظمی ڈھانچوں کو تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس میں واضح کیا گیاہے کہ یہ پارٹی کے آئین کے متضاد ہے ۔

میڈیا میں کچھ رپورٹس چل رہی ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے پہلے سے تیار شدہ فہرست سے باہر لوگوں کو تعینات کیے جانے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ پیش کر دیاہے ۔ایکسپریس ٹریبون نے پی ٹی آئی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پارٹی ممبران نور خان کو ذکوة اور عشر کمیٹی کا چیئرمین تعینات کرنے پر رضامندی ظاہرکی تھی تاہم حکومت نے گوجرانوالہ کے بلال اعجاز کو اس عہدے پر تعینات کرنے کی سمری تیار کر لی ہے ۔