فضل الرحمان،زرداری حکومت گرانے پر آمادہ مگرکس کے اشارے پر

سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان عمران حکومت گرانے پر اتفاق ہوگیا ۔عید الفطر کے بعد فیصلہ کن تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ کھوج نیوز زرائع کے مطابق

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین ،سابق صدر آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمان کی مزاج پرسی اور خیریت دریافت کی،

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، ڈاکٹر قیوم سومرو اور سردار علی خان بھی تھے، جبکہ اس موقع پر مولانا لطف الرحمٰن ، مولانا عبدالواسع ، مولانا اسعد محمود ودیگر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل ہی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں اْن کے ای سی جی کے ساتھ مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔