وزیراعظم کے ٹوئیٹ پر بختاور بھٹو کا جوابی ٹوئیٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ، سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یہ بہتر نہ ہوگا کہ کوئی عامیانہ انداز میں  آپکی بہن کے متعلق بھی گفتگو کرے۔

بختاور بھٹو زرداری نے یہ بات اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہی ہے  جو کہ انھوں نے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئیٹ کے جواب میں جاری کیا ہے۔جس میں وزیراعظم نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک فرانسیسی معیشت دان کے نظریہ کا حوالہ دیا ہے۔ بختاور بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم تہذیب سے گرے القابات اور الفاظ استعمال کرنے   کے قائل نہیں ہیں