شریف فیملی کی خواتین کو طلبی کے نوٹس، چیئرمین نیب کا بڑا اقدام

 منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین نیب نے شریف خاندان کی خواتین کے طلبی کے نوٹس منسوخ کر دئیے۔ چیئرمین نیب شریف فیملی کے تمام کیسز کی نگرانی خود کرینگے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ایف سی نے بولان ندی میں پھنسے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور دونوں صاحبزادیوں رابعہ عمران، جوریہ علی کے طلبی کے نوٹس منسوخ کئے۔ چیئرمین نیب نے نیب کو مطلوب معلومات کے لئے سوالنامہ ارسال کرنے کا حکم دیا۔ شریف خاندان کی خواتین کو آج ہی سوالنامے ارسال کر دئیے جائیں گے۔ مذکورہ اقدامات اس بات کے غماز ہیں کہ نیب خواتین کے تقدس، حرمت، عزت ،چادر اور چاردیواری پر مکمل یقین رکھتا ہے۔