فورس سکول اینڈ کالج سسٹم کی پہلی برانچ کا افتتاح

بلیو گروپ آف کمپنیز کے میگا ہاؤسنگ پراجیکٹ بلیو ٹاؤن Sapphireواقع ملتان روڈ کی سائٹ پر پاک آرمی سے ریٹائرڈ میجر محمد عارف ورائچ ہلال امتیاز (ملٹری)،میجر جنرل سجاد رسول ہلال امتیاز(ملٹری)ستارہ بسالت،اور (ستارہ امتیاز ملٹری ) برگیڈئر سردار آفتاب احمد خان نے فورس سکول اینڈ کالج سسٹم کی پہلی برانچ کا سنگ بنیاد رکھا جس میں بلیو گروپ کمپنیز کے سی ای او سعد نزیر ، چوہدری نذیر احمد،ڈی سی او (ر) سردار عادل عمر،سردار عاقل عمر،سردار قامل عمر،رانا اسلم ،رانا طالب اور دیگر معززین مہمان گرامی نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور مسجد کے سنگ بنیاد سے ہوا تقریب کا باقائدہ آغاز BGCکی کارپوریٹ ویڈیوسے کیا گیا اور اس میں اس تقریب کے انعقاد کا مقصد دیکھایا گیا تقریب سے BGCکے سی ای او سعد نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے بارے میں اپنے ویژن اور مشن سے حاضرین کو اگاہ کرونگا اور مزید برآں آنے والے پروجیکٹ عوامی ریزیڈنٹل کمپلیکس اور سمارٹ سٹی کے حوالے سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا سی ای او کے خطاب کے بعد مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) محمد عارف وڑائچ نے اپنے خطاب میں ملک میں تعلیمی صورت حال پر بات کی اورForces School and College System کے قیام اور افادیت اور مستقبل میں اسکے مثبت کردار پر روشنی ڈالی انکے بعد علاقہ کی مشہور و معروف شخصیت سردار عادل عمر نے اپنی تقریر میں بلیوٹاؤن Sapphireاور (Forces School and College System)کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا خطابات کے بعد میجر جنرل محمد عارف وڑائچ نے (Forces School and College System) کا نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا تقریب میں موجودمہمانوں، حاضرین ،اور علاقہ مکین نے( Forces School and College System) کے قیام کو بے حد سراہا ۔