زیر سمندرتیل کی تلاش کاکام تکنیکی خرابی کے باعث معطل

بحیرہ عرب میں کیکڑا بلاک میں زیر سمندر تیل کی تلاش کا کام ممکنہ طور پر بٹ یارگ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث معطل کر دیا گیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: اے پی ایم ایل سندھ کے رہنماؤں کی تحریک انصاف میں شمولیت

ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی ڈرلنگ کے دوران پیش آئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ممکنہ طور پر بٹ یا رگ راڈ میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں تیل کی تلاش کا کام عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تکنیکی خرابی دور کرنے میں چند روز لگ سکتے ہیں جس کے بعد ڈرلنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا جائے گا۔