سکولوں میں گرمی کی چھٹیاں، وقت سے پہلے دینے کی تجویز

پنجاب کے سکولوں کے طلبا کو وقت سے پہلے گرمی کی چھٹیاں دینے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ وقت سے پہلے چھٹیوں کی تجویز رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے دی گئی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: زیر سمندرتیل کی تلاش کاکام تکنیکی خرابی کے باعث معطل

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے پنجاب حکومت نے یکم جون سے پنجاب کے تمام سکولوں میں چھٹیاں کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب تجویز پیش کی گئی ہے کہ سکولوں میں وقت سے پہلے چھٹیاں کر دی جائیں تا کہ طلبا رمضان المبارک میں گرمی سے بچ سکیں اور اس بابرکت مہینے کے فضائل کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔