پنجاب پولیس کا نیا سپہ سالار کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز

موجودہ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کو عہدے سےہٹا کر اُن کی جگہ کیپٹن (ریٹائرڈ) عارف نواز کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

پنجاب میں 8 ماہ کے دوران تیسراآئی جی تبدیل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں امجد جاوید سلیمی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔