جہانگیر ترین نے اپوزیشن رہنمائوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپوزیشن رہنماوں پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں عبرتناک سزائیں دینے کا وقت آگیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ شہبازشریف،زرداری منی لانڈرنگ تحقیقات نےکرپشن اسکینڈل کاپردہ چاک کیا،ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے غریب عوام کولوٹا۔جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ دونوں رہنماوں کولوٹ مارکے بدلے عبرتناک سزادینے کاوقت آگیا۔

 آمدنی سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹیوں کو بھی سوالنامہ بھجوا دیا ہے جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔