فواد چوہدری سے برطانوی رکن پارلیمنٹ کی ملاقات

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری سے برطانوی رکن پارلیمنٹ برینڈن لیوس نے ملاقات کی، فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات تاریخی اعتبار سے مضبوط ہیں۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے برطانوی رکن پارلیمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پوری دنیا کے لیے کھلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ویزا پالیسی میں بہتری کے ساتھ الیکٹرانک ویزا بھی متعارف کرایا، پاک برطانیہ تعلقات کو عوام کے لیے مزید مضبوط اور فائدہ مند بنانے کے لے پر عزم ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے، امن و امان کی صورت حال میں بہتری سے پاکستان میں سیاحت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔