Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

خالد مقبول صدیقی کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

WebDesk 1

Published

on

سندھ اسمبلی میں صوبائی وزیر شہلا رضا کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما و وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کے سندھ کی تقسیم کے حوالے سے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔  سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر شہلا رضا کی جانب سے وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہاں مہاجر کوئی نہیں بلکہ ہم سب پاکستانی اور سندھی ہیں لہٰذا ایم کیو ایم رہنما و وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سندھ کی تقسیم کے بیان پر معافی مانگیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کچھ عرصے کے لیے کراچی کے عوام کو بے وقوف بنایا گیا، سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اور ہم کیسے اس کی تقسیم کی بات کرسکتے ہیں؟ شہلا رضا نے قرارداد میں کہا کہ ہمیں زبان کے مسئلے سے آگے نکلنا ہوگا۔ بعد ازاں اسمبلی میں خالد مقبول صدیقی کے بیان کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔

قبل ازیں اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا۔ یاد رہے کہ خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ہیں جب کہ وہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر بھی ہیں۔ ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کی حکومت نے تعصب کے ریکارڈ پیدا کردیے ہیں اور نیشنلائیزیشن کے نام پر مہاجروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم میں دھوکا ہوا ہے اور صوبائی خود مختاری کے نام پر عام پاکستانی سے وسائل چھین لیے گئے، اس وقت حالات یہ ہیں کہ تقسیم زبانی بنیادوں پر ہے۔

پاکستان

ایم کیوایم پرپابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

WebDesk 2

Published

on

mqm

 الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان پر پابندی کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر، کنور نوید جمیل کو نوٹسز جاری کردیے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان پرپابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیشن نے درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزار محمد اسماعیل الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان نے منی لانڈرنگ کی ہے،سن چیرٹی کے ذریعے پاکستان سے بانی ایم کیو ایم کورقم بھجوائی گئی، صرف 2012 میں 1 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ لندن بھجوائے گئے۔

محمد اسماعیل نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے ذریعے لندن بھجوائی گئی رقم ایم کیو ایم نےگوشواروں میں ظاہر نہیں کی، الیکشن کمیشن سے حقائق چھپانے پر ایم کیو ایم پر پابندی عائد کی جائے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی،فاروق ستار،میئر کراچی وسیم اختر ،کنور نوید جمیل،ارشد وہرہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کردی۔

Continue Reading

پاکستان

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

WebDesk 2

Published

on

china

 چینی سفیر ژاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کو چھ ارب ڈالرز قرض دیا جن پر سود صفر ہے اور سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی کے مجرم ہیں جبکہ بھارت سمیت کوئی بھی ملک سی پیک میں شریک ہوسکتا ہے۔

چینی سفیرژاؤ جنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ فورم پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کاروبارکو آسان بنانے کی کاوشوں کا خیرمقدم کرتے ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کوترقی دینے میں مدد کریں گے، پاکستان، چین تجارت میں بڑا عدم توازن موجود ہے، سی پیک مشترکہ اور باہمی فوائد پر مبنی منصوبہ ہے، دوطرفہ تجارت چین کے حق میں ہے، پاکستان اورچین کے مابین قابل بھروسہ شراکت داری موجود ہے، پاکستان سی پیک ہی نہیں ہرلحاظ سے چین کیلئے اہم ترین ملک ہے، پاکستان کی ترقی چین کی ترقی ہے اور پاکستان ہمارا اہم شراکت دارہے۔

چینی سفیرکا کہنا ہے کہ سیاسی، دفاعی، ثقافتی، کھیل، معاشی شعبہ میں تعاون بڑھارہے ہیں، آزاد تجارتی معاہدے کے دوسرے فیزپرجلد کام مکمل ہونے جارہا ہے، ایک سڑک، ایک راستہ منصوبے میں 115 ممالک، تنظیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے، وزیراعظم کے دورے کے دوران فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے دوسرے مرحلہ پربات ہوگی جب کہ رشکئی میں پہلا خصوصی اقتصادی زون تک قائم کیا جا رہا ہے۔ رشکئی اسپیشل اکنامک زونزمیں 20 صنعتیں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کرلگائی جارہی ہیں۔

چینی سفیرکا کہنا ہے کہ پاکستانی منڈیوں میں چین کا حصہ 65 فیصد ہے، اگلے مرحلے میں پاک چین صنعتی تعلقات کوفروغ دیا جائے گا، جوائنٹ ونچرزپر کام کیا جائے گا، فیصل آباد میں بھی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جا رہا ہے، اسلام آباد میں ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون قائم کیا جائے گا اورغربت کے خاتمے کے لئے چین 3 ماڈل ویلج قائم کرے گا، سی پیک کو سبوتاژ کرنے والے عناصر ترقی اور معیشت کے مجرم ہیں۔

چینی سفیرنے کہا کہ چین سماجی ترقی کے شعبے میں ایک ارب ڈالرزخرچ کرے گا، زرعی شعبے میں بہتری کے لئے کاشتکاروں کوتربیت دی جائے گی، زراعت کے شعبے میں ترقی کے لئے تعاون بڑھایا جائے گا، نیوٹیک کے ساتھ مل کر ہنرمندی کی تعلیم و تربیت دی جائے گی جب کہ پاکستانی طلباُ کو اگلے تین سالوں میں 20  ہزار وظائف دیئے جائیں گے، چین نے چھ ارب ڈالرز قرض فراہم کیا جن پر سود صفر ہے۔

چینی سفیرنے کہا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل کی کامیابی بہت اہم ہے، افغانستان میں افغانوں کے درمیان مزاکرات کے حامی ہیں، سی پیک اوربی آر آئی کی کامیابی کے لئے افغانستان سمیت خطے میں امن اہم ہے، طالبان اورامریکا کے درمیان دوہا مزاکرات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں سی پیک کے 22 منصوبوں پرکام کیا گیا، چین اب تک سی پیک منصوبوں پر19 ارب ڈالرز خرچ کرچکا ہے، سی پیک پر13 ارب ڈالرز کمرشل قرضے لئے گئے ہیں، سی پیک منصوبوں کی وجہ سے پاکستان پرچینی قرضے نہیں بڑھ رہے، چین نے چھ ارب ڈالرز قرض فراہم کیا اور ان پر سود صفر ہے، حکومتوں کے درمیان منصوبوں کے لئے رقوم رعایتی قرضوں پر فراہم کی جارہی ہے۔

چینی سفیرنے کہا کہ کراچی سرکلرریلوے اہم منصوبہ ہے جس کے فنانشل پہلووں پرغورہورہا ہے، سی پیک میں شرکت کے لئے خطے کے دیگرممالک کا خیرمقدم کرتے ہیں، سی پیک میں تیسرے ملک کی شمولیت کے لئے اصول وضع کئے گئے ہیں، بھارت پر واضح کیا ہے سی پیک معاشی منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی ملک شریک ہوسکتا ہے، تیسرے ملک کی شمولیت پاکستان اورچین دونوں کے لئے فائدہ مند ہونی چاہئے، جس وقت پاکستان اور چین مناسب سمجھیں گے، اسی وقت تیسرے ملک کو شامل کیا جاسکتا ہے جب کہ پی ٹی آئی حکومت میں سی پیک پر کام کی رفتار کم نہیں ہوئی۔

Continue Reading

پاکستان

کراچی تعلیمی بورڈ نقل روکنے میں بُری طرح ناکام

WebDesk 2

Published

on

matric

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت آج ہونے والا ریاضی کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا، پرچہ امتحانی مرکز پہنچنے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگا۔

کراچی میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت امتحانات جاری ہیں تاہم امتحانات کے دوران نقل کا سلسلہ نہ تھم سکا، آج ہونے والا انٹر کا ریاضی ٹو کا پرچہ امتحانی مراکز پہنچنے سے پہلے نقل مافیا تک پہنچ گیا۔

پرچہ شروع ہونے سے چالیس منٹ پہلے سوشل میڈیاپر موجود تھا جبکہ اس کے ساتھ حل شدہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ حالیہ جاری امتحانات میں انٹر بورڈ کے تحت ہونے والے بیشتر امتحانی پرچے اب تک آؤٹ ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد امتحانی سینٹرز پر نقل کا رجحان بھی عام ہونے کی شکایات ہیں۔

اس سے قبل سندھ میں ہونے والے میٹرک کے پرچے بھی مسلسل آؤٹ ہوتے رہے اور امتحانات کے دوران نقل مافیا بھی سرگرم رہی۔

پرچے لیک ہونے اور ان کے دوران نقل روکنے میں کراچی کے انٹر بورڈ کے ساتھ کراچی و سندھ کے دیگر شہروں کے میٹرک بورڈ ناکام رہے ہیں۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
game
ویڈیو22 منٹ ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

انسٹاگرام32 منٹ ago

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

شوبز38 منٹ ago

اداکارہ سیما بیگم دنیا چھوڑ گئیں

انسٹاگرام43 منٹ ago

ریما خان اور شاہد آفریدی ایک ساتھ

mqm
پاکستان58 منٹ ago

ایم کیوایم پرپابندی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

siri lanka
انٹرنیشنل1 گھنٹہ ago

سری لنکا :ہلاکتوں کی تعداد 300 ہوگئی، 24 گرفتار

afghan cricket team
کھیل1 گھنٹہ ago

ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی افغان ٹیم کا اعلان

شوبز1 گھنٹہ ago

صنم بلوچ اورعلی رحمٰن’خاص‘ بن گئے

pak team
کھیل1 گھنٹہ ago

قومی کرکٹ ٹیم آج انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگی

china
پاکستان2 گھنٹے ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

matric
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی تعلیمی بورڈ نقل روکنے میں بُری طرح ناکام

k p k assambli
پاکستان2 گھنٹے ago

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تنخواہوں میں مزید اضافہ کی گونج

moon
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں پہلا روزہ 7 مئی کو ہونے کا امکان

arif alvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

rangers
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی: رینجرزکی کارروائی،2ملزمان گرفتار

imran khan
پاکستان19 گھنٹے ago

عمران خان انتہائی قدم اُٹھانے کو تیار،سنسنی خیزانکشاف

arbaz,arora1
شوبز20 گھنٹے ago

ارباز خان نے ملائیکا سے علیحدگی کی وجہ بتادی

ayub khan
پاکستان19 گھنٹے ago

ایوب خان کی واپسی ،منصوبہ مکمل،تہلکہ خیز خبرمنظرعام پر

numan langryaal
پاکستان20 گھنٹے ago

وزیر زراعت نے بہنوئی کوچیرمین ایگریکلچرل لگوادیا

justice faiz
پاکستان3 گھنٹے ago

جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور

hamza shahbaz
پاکستان2 گھنٹے ago

نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

amir kiyani
پاکستان24 گھنٹے ago

عامرکیانی نے وزارت سے ہٹائے جانے پر خاموشی توڑدی

nawaz sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

نوازشریف نے کل کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

ch sarwar
پاکستان4 گھنٹے ago

گورنرپنجاب سیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

yasar shah
کھیل24 گھنٹے ago

دورہ انگلینڈ کیلیے شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ ٹیم میں شامل

arif alvi
پاکستان2 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

apps
ٹیکنا لوجی3 گھنٹے ago

واٹس ایپ میں بہت جلد متعارف کرائے جانے والے بہترین فیچرز

mehvish hayaat
شوبز4 گھنٹے ago

مہوش حیات شادی کی خواہش مند مگرکس سے، جان کرحیرت

china
پاکستان2 گھنٹے ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

nab logo
پاکستان21 گھنٹے ago

نیب کا وزیراعظم کے مشیر کے خلاف تحقیقات کا آغاز

game
ویڈیو22 منٹ ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو20 گھنٹے ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو2 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو3 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو4 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو4 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی4 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو5 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز6 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز6 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو6 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو7 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو7 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

مقبول خبریں