وزیر اعلیٰ نے نظام میں بہتری کیلئے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کیں: عمرایوب

وفاقی وزیر محمد ایوب نے کہاہے کہ عثمان بزدار نے نظام میں بہتری کیلئے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ، تبدیلیاں انتظامی بنیادوں پر کرنی پڑتی ہیں، عثمان بزدار نے نظام میں بہتری کیلئے بیورو کریسی میں تبدیلیاں کرکے اپنے اختیارات کا استعمال کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں بدقسمتی سے سٹرکچر کو بڑے عرصے سے بہتر نہیں کیاگیا ، حکومت اپنے معاملات میں بہتری کیلئے کوئی بھی قدم اٹھا سکتی ہے ۔