سعید غنی نے اہم معاملے پر وفاقی حکومت کوچیلنج کردیا

 صوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ کوئی ایک ایسا ماہر معیشت بتا دیں جوکہہ دے کہ تحریک انصاف نے پچھلے چھ ماہ میں ٹھیک کیاہے ، تمام معاشی ماہر ین کی رائے یہی ہے کہ حکومت کی سمت درست نہیں ہے ۔

سعید غنی نے کہا کہ جو بات ہم کہہ رہے ہیں وہ پاکستان کے آزادمعاشی ماہرین بھی کہہ رہے اورعالمی ادارے بھی کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ایسا ماہر معیشت بتا دیں جوکہہ دے کہ تحریک انصاف نے پچھلے چھ ماہ میں ٹھیک کیاہے ، عوام کی تو مہنگائی سے چیخیں نکل گئی ہیں ، تمام معاشی ماہر ین کی رائے یہی ہے کہ حکومت کی سمت درست نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مشہور ہیں کہ ہماری گورننس بہت بری ہوتی ہے ، ہم مشہور ہیں کہ ہم کرپشن کرتے ہیں اور دوستوں کونوازتے ہیں لیکن اس سب کے باوجود جب پور ی دنیا میں مالیاتی بحران تھا ،سیاسی عدم استحکام تھا ، افتخار چودھری پیپلز پارٹی کی حکومت کوچلنے نہیں دے رہے تھے ، اس کے باوجود ہم نے زرعی سیکٹر میں ترقی کی اور تنخواہوں میں ایک سو پچیس فیصد اضافہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والے جوظاہر کرتے تھے کہ ہم بہت لائق ہیں لیکن یہ انتہائی نا لائق حکومت ہے ، پاکستان میں اتنی غیر مقبول حکومت کوئی نہیں گزری جو پہلے چھ ماہ میں اتنی غیر مقبول ہوگئی ہو۔