دہشتگردوں کی شناخت جاری ہے، آئی ایس پی آر

پشاور میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل ہو گیا ،اس دوران شہید ہونے والے اے ایس آئی قمر عالم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مکان کو کلئیر کر دیا گیا ہے اور ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک آرمی اور پولیس نے حیات آباد میں مشترکہ آپریشن کیا ، گزشتہ رات شروع ہونے والے آپریشن میں 5دہشت گرد مارے گئے ۔اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شہید ، ایک افسر اور ایک جوان زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گاو ہے کہ دہشتگردوں کے زیر قبضہ مکان کو کلیئر کر دیا گای جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔دہشت گردوں کی لاشیں قبضے میں لے لی گئیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے اے ایس آئی کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔