میراتھن، پاکستانی نژاد نے پاکستانی پرچم کے ساتھ حصہ لیا

فرانس میں ہونے والی میراتھن واک میں پاکستانی نژاد برطانوی شہری نے پاکستانی پرچم کے ساتھ حصہ لیا۔ فرانس کے درالحکومت پیرس میں42 کلومیٹر میراتھن ریلی میں 50 سے 60 ہزار افراد نے حصہ لیا جن میں برٹش پاکستانی محمد ظہیر آف مانچسٹر نےپاکستانی پرچم کے ساتھ حصہ لیا اور نمایاں رہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک چیئرٹی فنڈ کےلئے کئی مراتھن ریلیوں میں شرکت کرچکے ہیں، ملک و قوم کا نام روشن کرنا ان کا مشن ہے،انشاء اللہ وہ خدمت کا اپنا مشن جلد مکمل کر لیں گے