کے الیکٹرک کا انجینئر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث

کے الیکٹرک کا ایسوسی ایٹ انجینئر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث نکلا، ملزم کو لیاری ایکسپریس وے 13 ڈی کے قریب سے گرفتار کرلیا گیا۔ شہر قائد میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کے الیکٹرک کے ایسوسی ایٹ انجینئر جاوید عرف وصی رضا کو گلشن اقبال پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سے پستول اور بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم ایم کیو ایم لندن کے ٹارگٹ کلر علی چکنا کا قریبی ساتھی ہے، زوہیب پٹھان، علی رضا عرف رضا ٹی ٹی، شان حیدر پولیس والا، کاکا بندہ ملزم کی ٹیم میں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ٹارگٹ کلر علی رضا کے کہنے پر 2 کارکنان کی مکمل ریکی کی، ملزم کی ریکی مکمل ہونے کے بعد دونوں کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔