صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو ۔۔

آصف زرداری نے کہا ہے کہ صدارتی نظام لانے کی کوشش کی گئی تو اسے روکیں گے ۔

آصف زرداری جعلی اکاﺅنٹس کیس کیلئے عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت سے جاتے ہوئے انہوں نے کھوج نیوز سے گفتگو کی انھوں نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام کی باتیں ہو رہی ہیں، آصف علی زرداری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح بھی ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں ، یہ روز پاکستان میں نیا تجربہ کرنے کے موڈ میں ہیں ، میں سمجھتاہوں کہ صورتحال دن بدن بد سے بدتر ہو تی جارہی ہے ، ہم صدارتی نظام کے قائل نہیں ہیں ، انہیں کوشش کرنے دیں اور ہم روکیں گے ۔