Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

حمزہ شہباز کا شہباز شریف کی جیت کا اعلان

WebDesk 1

Published

on

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ابھی فلم شروع ہوئی ، مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے ، آج دوائیاں چار سو فیصد مہنگی ہوگئی ہیں ، نیازی صاحب ان غریب لوگوں کومت رونے پر مجبور کرو، اگر ان کو غصہ آگیا تو تم کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ، عمران نیازی جھوٹے شخض ہیں ، ایک ایک کرکے ان کاجھوٹ بے نقاب ہورہاہے ، آج چھ ماہ بعد پنجاب میں شہباز شریف کی ٹیم آگئی ہے ، وہی سیکرٹریز آگئے ہیں تو اس پر میں یہی کہوں گا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ، یہ ثابت کرتاہے کہ شہباز شریف نے صوبے کی خدمت کی ہے ۔

 حمزہ شہبازنے کہا کہ حکومت نے کہاہے کہ 85ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی ، فواد چودھری اور شہزاد اکبر کو کون بتاتاہے کہ ایسا معاملہ ہے ؟ نیب بتاتاہے یا ایف بی آر بتاتی ہے اور یہ لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں، اب جو میرے خاندان کو نوٹس آیاہے اس میں 35ارب کا ذکر ہے ، گویا زمین و آسمان کا فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم کے سامنے اپناموقف رکھنا چاہتا ہوں یہ جو الزام مجھ پر لگاہے ،اس پر میں آج نیب کی ٹیم کے روبرو پیش ہوا تھا ، اس بات کو سننا ہے کہ فواد چودھری 85ارب کی بات کرتے ہیں، وزارت داخلہ 33ارب کی بات کرتی ہے لیکن آج نیب نے 18کروڑ کا سوال کیاہے ، یہ پیسہ مجھے 2005سے 2008تک آیاہے ، اس وقت میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا ، مجھے مشرف کے دور میں پاکستان سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی ، مجھے بتائیں کہ جب میں پبلک آفس ہولڈر نہیں تھا تو کونسی کرپشن اور کونسی منی لانڈرنگ ؟ میں نے اس وقت جو کیا اس وقت کے قانون کے مطابق کیا ، نیب اس وقت مجھے بلاتا تھا اور چھ چھ گھنٹے آفس میں بٹھایا جاتا ، اس دور میں نیب نے مجھ سے 12کروڑ روپیہ ہتھیا یا اور جب مشرف دور ختم ہوا تو نیب کو سپریم کورٹ کے کہنے پر مجھے وہ 12کروڑ واپس کرنا پڑا کہ یہ غلط طریقے سے ہتھیایا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ جو مجھ پر 18کروڑ کا الزام لگاہے ، اگر یہ منی لانڈرنگ ثابت نہ ہوئی تو نیازی صاحب آپ کوقوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، میں نے آج پاکستانی قوم کے سامنے اپنا جوا ب دیدیاہے لیکن میں جواب کے ساتھ ساتھ پاکستانی قوم کے سامنے کچھ چبھتے ہوئے سوال رکھ کرجارہا ہوں ، قوم ان سوالوں کا جواب مانگتی ہے ، ایک شخص سرکاری ہیلی کاپٹر پر سیر سپاٹے کرتا رہا اور نیب میں پیشی بھگتی لیکن وہ چیئر مین نیب سے ملاقات کرتاہے، وہ کس حیثیت سے چیئر مین نیب سے ملاقا ت کرتا ہے ؟ میر ی بیمار ماں کونوٹس بھیجا گیا لیکن علیمہ خان نے جو جائیدادیں بنائیں ، ان کو کوئی نہیں پوچھتا ، بی آرٹی منصوبے میں سات ارب کی کرپشن کا الزام ہے ، اس پر کوئی نہیں پوچھتا ، چیئر مین نیب کا بیان ہے کہ نیب شکلیں نہیں دیکھتا لیکن کیا باقی سب نے سلیمانی ٹوپی پہنی ہوئی ہے کہ ان کی شکلیں نظر نہیں آتیں۔

انہوں نے کہا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ جہانگیر ترین جس کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا ، وہ کرپشن کو شرمناک کہہ رہاہے اور بنی گالا میں نیا زی صاحب سے ملاقا ت کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ موٹی عقل والوں کوسمجھ نہیں آرہی ، ابھی جومہنگائی کا سونامی غریب آدمی کوگھیرنے والاہے ، اس کی کسی کو سمجھ نہیں ہے ، حمزہ شہباز کی پیشیوں سے اگر ہمارے معاشی حالات بہتر ہوجاتے ہیں اور عوام کاپیٹ بھر جاتاہے تو حمزہ شہباز کوروز بلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مہنگائی سے جوکمر ٹوٹ گئی ہے ، اس سے دھیان بانٹنے کیلئے حمزہ شہباز کو بلایا جاتا ہے ، میں یہ بات کل ہائیکورٹ میں بھی بتاﺅں گا ۔ ان کاکہنا تھا کہ قوم ایڑیاں رگڑ رگڑ کرمر رہی ہے ،نیاز ی بغض اورحس کی آگ میں جل رہاہے ، پنجاب میں چوتھا آئی جی تبدیل کردیا گیا ، میٹرو ٹرین منصوبہ نہیں چل سکا ، ابھی فلم شروع ہوئی ، مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے ، آج دوائیاں چار سو فیصد مہنگی ہوگئی ہیں ، ان غریب لوگوں کومت رونے پر مجبور کرو، اگر ان کو غصہ آگیا تو تم کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی جھوٹے شخض ہیں ، ایک ایک کرکے ان کاجھوٹ بے نقاب ہورہاہے ، آج چھ ماہ بعد پنجاب میں شہباز شریف کی ٹیم آگئی ہے ، وہی سیکرٹریز آگئے ہیں تو اس پر میں یہی کہوں گا کہ بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے ، یہ ثابت کرتاہے کہ شہباز شریف نے صوبے کی خدمت کی ہے ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کا قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی سچا ثابت نہیں ہوا ۔

پاکستان

سندھ کارڈ جائیداد بچانے کے لیے کھیلا جارہا ہے: فردوس عاشق

WebDesk 1

Published

on

مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس پر جے آئی ٹی رپورٹ سندھ سے متعلق ہے، قوم کو سمجھ جانا چاہئے سندھ کارڈ اپنی جائیداد بچانے کے لیے کھیلا جارہا ہے۔ مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں چوری اور لوٹ مار کی داستان ادارے خود بتا رہے ہیں، بلاول بھٹو جتنی مرضی کوشش کرلیں ان کے چنگل میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری پی ٹی آئی اور عمران خان کا کھلاڑی ہے، کسی کو بھی نکالا نہیں گیا، عمران خان نے بیٹنگ آرڈر تبدیل کیا، عمران خان تبدیلی کے ذریعے پاکستان کو جتوانا چاہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی شخص بھی ملک، منسٹری یا کاروبار اکیلے نہیں چلا سکتا، وقت سب سے بڑا استاد ہوتا ہے اور بہت کچھ سکھا دیتا ہے، ماحول، موسم بدلنے سے کچھ لوگ اچھا پرفارم کرجاتے ہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حالات میں ٹیم ورک کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے، حلقے کی سیاست میں عزت زیادہ معنی رکھتی ہے، ووٹ سے آئی ہوں تنقید ہوگی تو علاج کرنا میری ذمہ داری ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حفیظ ششیخ اچھے وزیر خزانہ اور ٹیکنوکریٹ تھے، ان کا کام خزانے کی چوری روکنا تھا انہوں نے اپنا کام کیا، کسی ڈیپارٹمنٹ میں چوری ہورہی تھی تو حفیظ شیخ کا تعلق نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ حفیظ شیخ آصف زرداری کی معاشی دہشت گردی میں حصہ دار بن جاتے تو وزیر خزانہ بنے رہتے، این ایف سی کے تحت رقم صوبے میں غلط طریقے سے استعمال ہو تو اس کا آڈٹ کرنا ان کی ذمہ داری نہیں تھی۔مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی پی دور میں حفیظ شیخ کسی کے ہاتھوں کھلونا نہیں بنے، ماضی میں حفیظ شیخ آنکھوں کا تارہ نہیں بنے اس لیے انہیں تبدیل کردیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

ننھی نشوہ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

WebDesk 1

Published

on

غلط انجکشن لگنے سے جاں بحق ہونے والی نو ماہ کی کمسن نشوہ کو پہلوان گوٹھ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،نماز جنازہ میں سیاسی رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ کراچی کے دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے کے باعث مفلوج ہوجانے اور کئی دن زندگی اور موت کی کشمکش میں گزارنے والی نو ماہ کی بچی نشوہ  آج دوران علاج انتقال کرگئی تھی۔

کمسن نشوہ کو آہوں اور سسکیوں میں سپردخاک کردیا گیا، اس سے قبل متوفیہ نشوہ کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں، رشتےداروں سمیت علاقے کی عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔نماز جنازہ میں تحریک انصاف کے خرم شیرزمان، پیپلز پارٹی کے سعیدغنی، عاجز دھامرہ، راشدربانی، ایم کیو ایم پاکستان کے عامرخان، خواجہ اظہار الحسن ،آصف حسنین ،یونس بارانی اور شریک ہوئے۔

اداکار فیصل قریشی، سماجی رہنما جبران ناصر و دیگراہم شخصیات بھی موجود تھیں، ننھی نشوہ کو پہلوان گوٹھ کے مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

Continue Reading

پاکستان

سینیٹر سراج الحق کا سری لنکن سفارت خانے کا دورہ، دھماکوں پر تعزیت

WebDesk 1

Published

on

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے پاکستان میں قائم سری لنکا کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں دھماکوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر تعزیت کی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پارٹی کے ایک وفد کے ہمراہ سری لنکا کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سفیر کو سری لنکن صدر کے نام تعزیتی خط پیش کیا۔ سری لنکا کے سفیر سے ملاقات کےدوران انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے الم ناک دھماکوں کی شدید مذمت کی اور دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیت کی۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کے عوام دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے قاتل ہیں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی کے ہمراہ وفد میں نائب امیر میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی بھی شامل تھے۔

سری لنکا میں گزشتہ روز 8 بم دھماکوں میں 290 افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے اس حملے کی پرزور مذمت کی گئی تھی اور ملک کی مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے علاوہ سیاسی رہنماوں نے بھی سری لنکا کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انٹرنیشنل4 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان4 گھنٹے ago

سندھ کارڈ جائیداد بچانے کے لیے کھیلا جارہا ہے: فردوس عاشق

پاکستان4 گھنٹے ago

ننھی نشوہ آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک

کھیل4 گھنٹے ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کا سلوگن مقبول ہونے لگا

پاکستان4 گھنٹے ago

سینیٹر سراج الحق کا سری لنکن سفارت خانے کا دورہ، دھماکوں پر تعزیت

Rana Sana ullah
پاکستان5 گھنٹے ago

بجٹ پاس نہ ہوا تو حکومت ختم ہوجائیگی: رانا ثناءاللہ

پاکستان5 گھنٹے ago

وفاق نے مسلم لیگ ن کے دور میں معیشت کی بہتری کا اعتراف کر لیا

پاکستان5 گھنٹے ago

چینی سفیر نے اسد عمر کو ’دیانت دار‘ کا لقب دے دیا

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

سعودی قونصلیٹ کا ای ویزا جاری کرنیکا اعلان

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

نوجوت سنگھ سدھو پرانتخابی مہم چلانے پر پابندی عائد

پاکستان5 گھنٹے ago

پولیو ویکسین کے خلاف تمام افواہیں سازش کا حصہ ہیں:شوکت یوسفزئی

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

مودی کا بیان افسوسناک اور غیرذمہ دارانہ ہے،ترجمان دفتر خارجہ

انٹرنیشنل5 گھنٹے ago

سعودی عرب کا سوڈان کو امداد دینے کا اعلان

پاکستان5 گھنٹے ago

بلاول نے پارلیمنٹ پر خودکش حملہ کیا ہے:مشیر اطلاعات فردوس عاشق

پاکستان6 گھنٹے ago

عمران خان کی ایرانی سپریم لیڈر سے اہم ملاقات

انسٹاگرام12 گھنٹے ago

ایمان علی کی چھوٹی بہن نے لو میرج کرلی (Exclusive)

justice faiz
پاکستان16 گھنٹے ago

جسٹس قاضی فائز عیسی کے حق میں قرار داد منظور

hamza shahbaz
پاکستان16 گھنٹے ago

نیب نے حمزہ شہباز کی طلبی کا نوٹس منسوخ کردیا

انسٹاگرام14 گھنٹے ago

پانچ ڈرامے ایک ساتھ۔ ،اشعر اصغر کا منفرد ریکارڈ

شوبز14 گھنٹے ago

پہلی قسط کل نشر کی جائے گی

nawaz sharif
پاکستان16 گھنٹے ago

نوازشریف نے کل کی حاضری سے استثنیٰ مانگ لیا

انسٹاگرام11 گھنٹے ago

ماں کے نام اہم پیغام

شوبز13 گھنٹے ago

ہمیشہ کے لئے راستے الگ

ch sarwar,imran khan
پاکستان12 گھنٹے ago

وزیراعظم اورگورنرپنجاب کل ملاقات کرینگے

china
پاکستان15 گھنٹے ago

چین کا پاکستان کو دئیے قرض پراہم اعلان

انسٹاگرام13 گھنٹے ago

خود کشی بارے وضاحت سامنے آگئی

arif alvi
پاکستان16 گھنٹے ago

صدرنے 4 کروڑ سے زائد کے تحائف کہاں دئیے،پتا چل گیا

انسٹاگرام12 گھنٹے ago

’چھلاوہ‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ch sarwar
پاکستان18 گھنٹے ago

گورنرپنجاب سیاسی محاذ پرمتحرک، اہم ملاقاتیں جاری

hamza,buzdaar
پاکستان17 گھنٹے ago

پنجاب میں سیاسی دنگل کی تیاریاں زورپکڑ گئیں

ویڈیو9 گھنٹے ago

ہالی ووڈ فلم "دی پروفیسر”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو10 گھنٹے ago

سلمان خان کی نئی فلم” بھارت” کا ٹریلر منظرعام پر

game
ویڈیو14 گھنٹے ago

ویڈیو گیم’مورٹل کومبیٹ11‘کافائنل ٹریلرریلیز

hoobs and shaw
ویڈیو1 دن ago

فلم ہابس اینڈ شا کا نیا ٹریلرجاری

burh khalifa
ویڈیو2 دن ago

برج الخلیفہ پرشاندارمیوزیکل فاؤنٹین شو

lucy iin the sky
ویڈیو2 دن ago

فلم ’لوسی ان دی اسکائی‘کا نیا ٹریلرجاری

ویڈیو3 دن ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو4 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو4 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی5 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو6 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو6 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز6 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز6 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو7 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

مقبول خبریں