حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات ہیں: راجہ بشارت

پنجاب کے وزیرِ قانون راجا بشارت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔ لاہور میں پنجاب کے وزیر قانون راجا بشارت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ’حمزہ شہباز کی پی اے سی چیئرمین شپ پر تحفظات ہیں۔‘ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز پر مختلف مقدمات چل رہے ہیں، پی اے سی کے سلسلے میں اپوزیشن سے مذاکرات بھی چل رہے ہیں، تاہم مونس الہیٰ ن لیگ سے ملاقاتوں کی تردید کر چکے ہیں۔ راجا بشارت نے کہا کہ پرویز الہیٰ نے بھی پی ٹی آئی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، حمزہ شہباز پر مقدمات ہیں، پی اے سی چیئرمین شپ کیسے دی جائے۔

انھوں نے پنجاب میں بیوروکریسی میں تبادلوں کے سوال پر کہا کہ آئی جی پنجاب اور بیورو کریسی میں تبادلوں کا اختیار وزیر اعلیٰ کے پاس ہے، بیورو کریسی پاکستان کی ہے کسی جماعت کی نہیں، اس کی وفاداری ریاست کے ساتھ ہوتی ہے۔

You might also like