اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، ای سی سی اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، وزارت اطلاعات میڈیا پر مہم کے لیے خصوصی گرانٹ کی سمری پیش کرے گی۔ اجلاس میں ویزہ ریجیم کی میڈیا میں تشہیر کے لیے 5 کروڑ گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی، نیب غیرملکی لا فرمز، وکلا کی ادائیگیوں کی سمری پیش کرے گی۔ پاک آرمی اسپیششل سیکیورٹی ڈویژن کے لیے فنڈز کی سمری ایجنڈے میں شامل ہے، رواں مالی سال کی دفاعی سروسز کی تکنیکی گرانٹ کی سمری پیش کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے حکومتی گارنٹی کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات، ریلوے کے ذریعے ترسیل کی سمری پیش کی جائے گی، پیٹرولیم مصنوعات پر ان لینڈ فریٹ مارجن کی رپورٹ پیش کی جائے گی۔