نیب کا حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشاف

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازشریف نیب کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے اور نیب کل عدالت میں حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کی اجازت مانگے گا۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی مختلف کیسز میں نیب میں پیشیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور ضمانت ملنے کے بعد وہ 3 دفعہ نیب میں پیش ہوچکے ہیں، اور آج بھی وہ نیب کے سامنے پیش ہوئے تاہم ذرائع کے مطابق وہ نیب کے سوالات کے جوابات دینے میں ناکام رہے۔

نیب کی 2 انوسٹی گیشن ٹیموں نے حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کے حوالے سے سوالات کیے، تاہم حمزہ شہباز نے دونوں ٹیموں کے سوالات پر ٹال مٹول سے کام لیا اور نیب حکام کو کل تک کا انتظار کرنے کی تلقین کرتے رہے۔