Khouj English Advertising Privacy Policy Contact Us
Connect with us

پاکستان

غلط خبر نشر کرنے پر چینلز کو شوکاز نوٹس جاری

WebDesk 1

Published

on

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے اے آر وائی نیوز اور بول نیوز کو وفاقی کابینہ اور وفاقی وزر ا کے قلمدان میں تبدیلی کی خبر نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ دونوں نجی چینلوں نے گزشتہ روز وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے عہدوں میں ممکنہ تبدیلی کی خبر نشر کی تھی۔

ٹی وی چینل نے 15 اپریل کی صبح کو وفاقی کابینہ میں رد و بدل اور 5 وفاقی وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے سے متعلق بریکنگ نیوز نشر کی تھی۔ پیمرا نے لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ (بول نیوز) کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا کہ چینل نے کابینہ میں تبدیلی سے متعلق ٹکرز چلائے تھے۔ پیمرا کی جانب سے دونوں نشریاتی کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ’ یہ خبر جعلی تھی کیونکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے فوری طور پر ایسی کسی خبر کو مسترد کردیا تھا‘۔

نوٹس میں کہا گیا کہ دونوں چینلز کی جانب سے جھوٹی خبر نشر کرنے کا عمل الیکٹرانک میڈیا کے ضابطہ اخلاق 2015، پیمرا آرڈیننس 2002 اور پیمرا قوانین 2009 کی خلاف ورزی ہے۔ چینلز کو جاری نوٹسز میں مزید کہا گیا کہ ’ ایسی خبر نشر کرکے چینل انتظامیہ عوام کے درمیان افراتفری پیدا کررہی ہے اور حکومتی ارکان کو خواہ مخواہ بدنام کررہی ہے‘۔

پاکستان

آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

WebDesk3

Published

on

ملک بھر میں شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

شب برأت کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا، مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی جائیں گی، فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ شب برأت پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رخ کریں گےاور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔اس حوالے سے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

Continue Reading

پاکستان

پاکستان کا ایران سے احتجاج

WebDesk3

Published

on

اورماڑہ میں 14 افراد کی شہادت پر قاتلوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر پاکستان نے ایران سے شدید احتجاج کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ نے اس حوالے سے ایک احتجاجی مراسلہ اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کو بھیجا ہے جس میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کیے جانے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کالعدم تنظیموں کے گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے پہلے بھی ایران سے کئی بار مطالبہ کیا، پاکستان اس سرگرمی س متعلق ایران سے پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ کرچکا تھا، بدقسمتی سے اس ضمن میں ایران کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران سے تعلق رکھنےو الے دہشتگردوں کی جانب سے 14 افرد کا قتل انتہائی تشویشناک ہے۔

Continue Reading

پاکستان

آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے

WebDesk3

Published

on

 مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ آج اسد عمر کے متبادل کے طورپر وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے۔نئے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ریونیو اور اقتصادی امور کی وزارتیں بھی سنبھالیں گے جب کہ ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

اس کے علاوہ عبدالحفیظ شیخ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جس کے بعد اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

Continue Reading
Correspondent Required at Khouj News
Advertisement
انسٹاگرام1 منٹ ago

ہم دل دے چکے صنم

شوبز12 منٹ ago

قومی موسیقی میلے کا آغاز

پاکستان20 منٹ ago

آج شب برأت عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

پاکستان24 منٹ ago

پاکستان کا ایران سے احتجاج

پاکستان29 منٹ ago

آج وزارت خزانہ کا چارج سنبھالیں گے

پاکستان33 منٹ ago

عمران نے جو کیا تصور بھی نہیں کرسکتا تھا

پاکستان39 منٹ ago

تبدیلی کا فیصلہ قبول کرلیا

پاکستان13 گھنٹے ago

عمران خان وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

پاکستان13 گھنٹے ago

ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو ان کے واجبات ادا کر دیئے: سید صمصام بخاری

پاکستان13 گھنٹے ago

تحریک انصاف کی کشتی میں سوراخ ہوچکا، جلد ڈوبنے والی ہے:شیراعظم

پاکستان13 گھنٹے ago

افغان مہاجرین کو ان کے وطن واپس بھیجنے کےلئے درخواست دائر

پاکستان13 گھنٹے ago

طوفانی ہوائیں، لاپتہ ماہی گیروں کی تعداد 24 ہوگئی

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

سوسالہ جرمن خاتون بلدیاتی انتخابات کی امیدوار منتخب

صحت14 گھنٹے ago

سمندری گھاس اور الجی دوائوں کا خزانہ

انٹرنیشنل14 گھنٹے ago

مالی کے وزیراعظم کابینہ سمیت مستعفی

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

عمران بخاری نئے پراجیکٹ میں مصروف

پاکستان24 گھنٹے ago

پنجاب میں بھی تبدیلی کا فیصلہ

ministers
پاکستان20 گھنٹے ago

وزیروں کوعہدے سے ہٹانے کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان24 گھنٹے ago

تیل نکل آیا۔۔ لیکن کس جگہ سے

khursheed shah
پاکستان22 گھنٹے ago

خورشید شاہ کا ایک بار پھر حکومت کی طرف جھکاؤ

انسٹاگرام23 گھنٹے ago

ارفع فریال کی پہلی’ضد‘

chaudhry gullam sarwar
پاکستان22 گھنٹے ago

اسد عمر کے بعد غلام سرور کا بھی حکومت کو کرارا جواب

imran khan1
پاکستان16 گھنٹے ago

وزراء کی چھٹی، وزیراعظم بے خبر، ہوشرباء انکشاف

asif raza
شوبز20 گھنٹے ago

آصف رضا میر کی اپنے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

ahsan khan
انسٹاگرام23 گھنٹے ago

مسکراہٹوں کی پٹاری کھلنے والی ہے

new list of cabinent
پاکستان22 گھنٹے ago

کابینہ ڈویژن کی نئی لسٹ، اسدعمراورعامر کیانی بدستورعہدوں پر براجمان

انٹرنیشنل18 گھنٹے ago

ایک خراب فون کی جگہ 10 نئے فونز مل گئے

jamla1
شوبز15 گھنٹے ago

پاکستانی نژادامریکی اداکارہ جمیلہ جمیل بھی نشانے پر

falsa
صحت20 گھنٹے ago

فالسے کے حیران کُن فوائد منظرعام پرآگئے

IMF and government
پاکستان16 گھنٹے ago

حکومت سے قومی بجٹ بنانے کا اختیار بھی چھن گیا

ویڈیو16 گھنٹے ago

تھرلر فلم "چائلڈز پلے”کا نیا ٹریلر جاری

ویڈیو2 دن ago

ڈرامہ فلم "وی ہیو آلویز لیوڈ ان دی کاسل "کاپہلا ٹریلر جاری

x man dark
ویڈیو2 دن ago

فلم ’ایکس مین ۔ ڈارک فینکس‘ کا نیا ٹریلر جاری

dog tools
ٹیکنا لوجی2 دن ago

روبوٹ کتوں کا بڑے ٹرک کوکھینچنے کا مظاہرہ

toy story 4
ویڈیو3 دن ago

فلم "ٹوائے اسٹوری 4 "کی نئی جھلکیاں

ویڈیو4 دن ago

ہالی ووڈ فلم” دی پرفیکشن” کاپہلا ٹریلر جاری

mahira khan
شوبز4 دن ago

’پرے ہٹ‘ کہنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل

g o t 4
شوبز4 دن ago

’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی قسط کا ریکارڈ

avengers
ویڈیو4 دن ago

ایکشن فلم”ایونجرز: اینڈ گیم” کی نئی جھلکیاں

ویڈیو5 دن ago

پاکستان سے متاثر ہو کر بنائی جانے والی بالی وڈ فلم

ویڈیو5 دن ago

برج خلیفہ سے متعلق حیران کن ویڈیو منظرعام پر

ویڈیو6 دن ago

ایکشن تھرلر فلم”جان وِک چیپٹر3 "کی نئی جھلکیاں جاری

ویڈیو6 دن ago

پاکستانی نغمہ چرانے پر بھارت کی چوری پکڑی گئی

film
ویڈیو7 دن ago

’ دی سیکرٹ لائف آف پیٹس2 ‘کا نیاٹریلر جاری

ویڈیو1 ہفتہ ago

ایکشن سے بھرپورفلم "اینا”کا پہلا ٹریلر جاری

مقبول خبریں