رمضان کے بعد اپوزیشن کے بڑے فیصلے کااشارہ: طلال چودھری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہاہے کہ ا تنے نالائق تاریخ میں کبھی اکٹھے نہیں ہوئے جتنے اس حکومت میں ہوئے ہیں ، ہمیں رمضان المبارک کے بعد ہر جگہ تبدیلی کا فیصلہ کرنا پڑے گا ، اگر یہ نہ کیا تولوگ ہمارے پیچھے سے بھی ہٹ جائیں گے۔

 طلال چودھری نے کہا کہ جب نا اہل اور بدعنوان لوگ تھے تو اس وقت مہنگائی بھی کنٹرول میں تھی اور سٹاک ایکسچینج بھی بہتر تھی ، اس حکومت کا حال دیکھیں تو ہر شاخ پر ایک جیسا آدمی ہی بیٹھاہے، یہ عوام سے دعاﺅں اور بدعائیں کرنے کا کہہ رہے ہیں، اگر دعائیں ہی کرنی ہیں تو جاکر کسی درگا میں بیٹھیں اور خدا کے لئے ہماری جان چھوڑ دیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نالائقوں اور نا اہلوں کا ٹولہ ہے ، اتنے نالائق تاریخ میں کبھی اکٹھے نہیں ہوئے جتنے اس حکومت میں ہوئے ہیں ، ہمیں رمضان کے بعد ہر جگہ تبدیلی کا فیصلہ کرنا پڑے گا ، اگر یہ نہ کیا تولوگ ہمارے پیچھے سے بھی ہٹ جائیں گے۔