بیرون ملک مقیم ملزمان کی واپسی کیلئے ترمیم کی منظوری

وفاقی کابینہ نے بیرون ملک مقیم ملزمان کو وطن واپس لانے کے لئے ضابطہ فوجداری میں ترمیم کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ اس ترمیم سے پاکستان سے مفرور اشتہاری ملزمان کی نیندیں حرام ہوجائیں گی۔

وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے پاکستان کے اشتہاری ملزمان کی وطن واپسی کے قانون میں تبدیلی کی منظوری دی گئی ہے۔ فواد چوہدری کے مطابق ضابطہ فوجداری میں ترمیم سے ملک سے بھاگے ہوئے ملزمان کی نیند حرام ہوجائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حسن، حسین نواز، اسحاق ڈار اور بانی ایم کیو ایم لندن کو دیئے گئے تحفے ہیں جنہیں وطن واپس لانا ہے۔