ضمانت میں توسیع کے لیے ہائیکورٹ میں

 پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے آج ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ 

حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثے، منی لانڈرنگ اور صاف پانی کیس میں عبوری ضمانت آج ختم ہورہی ہے جس کے پیش نظر وہ ایک مرتبہ پھر عدالت سے رجوع کریں گے۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخی اور گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ میں مؤقف پیش کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے دو مرتبہ ان کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔