غیراخلاقی اسائمنٹ ملنے پر طالب علم عدالت پہنچ گیا

ٹیچرکی جانب سے طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی موضوعات پر اسائمنٹ دینے کے خلاف طالب علم عدالت پہنچ گیا۔

اقرا یونیورسٹی کراچی کے ٹیچرکی جانب سے طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی موضوعات پر اسائمنٹ دینے کے خلاف طالب علم ثوبان جاوید نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔طالب علم ثوبان نے درخواست میں موقف اختیارکیا کہ ٹیچر شمائل موراج طلبہ و طالبات کو غیر اخلاقی موضوعات پر اسائنمنٹ دے رہے ہیں جس سے طالبہ وطالبات میں عدم تحفظ پایا جاتاہے، ٹیچرکو فوری برطرف کیا جائے، عدالت صوبائی حکومت اور ایچ ای سی کو اس معاملے پر کارروائی کاحکم دے۔