وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوسرے بھی جاری

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوسرے روز بھی جاری ‘ اجلاس میں کابینہ ارکان ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر تجاویز دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ ارکان ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر تجاویز دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اسکیم پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 25 اپریل تک توسیع

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم کو غور کے لیے پیش کیا گیا تاہم اس دوران چند وزرا نے اسکیم پر اعتراض کیا جب کہ وزیراعظم نے بھی اسکیم کو پی ٹی ا?ئی کے منشور کے خلاف قرار دیا اور اسکیم پر مزید مشاورت کی ہدایت کی۔

You might also like