احساس منصوبہ ہماری پہچان بنے گا: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’احساس‘ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔حکومت بیت المال سمیت تمام پروگرامز میں شفافیت کیلئے پرعزم ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوسرے بھی جاری

وزیراعظم کی زیرصدارت ’احساس‘پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں تحفظ،کفالت، یتیموں کے لیے گھر، ضلعی ترقی، پورٹلز اورروزگار پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’احساس‘ موجودہ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، اس منصوبے کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت بیت المال سمیت تمام پروگرامز میں شفافیت کے لیے پرعزم ہے۔