اثاثہ جات ڈیکلریشن سکیم مؤخر مگر کب تک؟ جانئے

حکومت نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس تک مؤخر کردی‘ اجلاس میں وزیر خزانہ اسد عمر نے اسکیم پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: مرتضیٰ وہاب کی اپنی ہی پولیس پر شدید تنقید

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ ارکان نے ایسیٹ ڈیکلریشن اسکیم پر تجاویز دیں جب کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے اسکیم پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر بتایا کہ اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کابینہ کے آئندہ اجلاس تک مؤخر کردی ہے، کابینہ نے اثاثہ جات ڈیکلریشن اسکیم کا شق وار تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیاگیا ایمنسٹی اسکیم کے کچھ پہلوؤں کو مزید نکھارنے کی ضرورت ہے۔