غلام سرور اور شیخ رشید آمنے سامنے مگر کیوں؟

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر پٹرولیم غلام سرور اور وزیر ریلویز شیخ رشید احمد کس بات پر آمنے سامنے آنے کی وجہ منظر عام پر آگئی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 14 افراد کی نماز جنازہ ادا

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق شیخ رشید نے اجلاس میں شکوہ کیا کہ ای سی سی نے منظوری دی تھی کہ وزارت پٹرولیم کا ذیلی ادارہ (پی ایس او) ملک بھر میں آئل کی ٹرانسپورٹیشن پاکستان ریلویز کے ذریعے کرے گا تاکہ آئے روز شاہراہوں پر آئل ٹینکروں کے حادثات سے بچا جائے، ریلوے کم وقت میں زیادہ مقدار میں آئل ملک کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک منتقل کرسکتا ہے۔