آئی جی سندھ نے کس سے اور کیوں معافی مانگ لی

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی ) سندھ کلیم امام نے گزشتہ روز پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ڈیڑھ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر معافی مانگ لی ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: غلام سرور اور شیخ رشید آمنے سامنے مگر کیوں؟

آئی جی سندھ سید کلیم امام نے کہا ہے کہ پولیس کی جانب سے کل ہونے والے واقعے پر معافی مانگتا ہوں۔ افسران سے درخواست ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کرائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پولیس کی کارکردگی پہلے سے بہتر ہے۔ بڑا اسلحہ ختم کر دیا گیا ہے، اب چھوٹے ہتھیاروں سے پولیس اہلکاروں کی ٹریننگ کروائیں گے۔