نوازشریف کی سرجری؟ ڈاکٹروں نے سر جوڑلیے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی سرجری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ رواں ہفتے ہوگا۔ آغا خان یونیوسٹی ہسپتال کے سینئر پروفیسرز کا میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سرجری کیلئے بیرون ملک سے بھی ڈاکٹرز کے پاکستان آنے کا امکان ہے۔ شریف خاندان کو آغا خان ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز سے نواز شریف کا طبی معائنہ کرانے کے بعد ان کی سفارشات کا انتظار ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس غیر ملکی ڈاکٹرز سے شیئر کی جا چکی ہیں۔ نوازشریف کے فزیکل معائنے کے بعد ہی ڈاکٹرز کسی حتمی نتیجے پر پہنچیں گے۔ حتمی سفارشات کے ساتھ آغا خان ہسپتال کے ڈاکٹرز ایک مرتبہ پھر شریف میڈیکل سٹی آئیں گے۔