مفاد پرست ٹولے نے ملک کو کھوکھلا کر دیا : وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولہ اپنے مفاد کیلئے حکومت ناکامی کا شور مچا رہا ہے لیکن ہم مفاد پرست ٹولے کا کوئی ناپاک منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وزیراعظم عمران خان کا نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سابق حکمران ملک کو مقروض چھوڑ کر گئے۔ 10 سال سے لوٹ مار کرنے والوں نے ملک کو مقروض کر دیا ہے۔ اس وقت ملک پر سب سے زیادہ تاریخی قرضہ چڑھا ہوا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: نشوا کے والدین کو دھمکیاں، ایس پی گلشن عہدے سے فارغ

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے 23 سال پہلے سیاست شروع کی تو میرا خواب پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا۔ نچلے طبقے کو اوپر اٹھانا ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے، یہ آسان کام نہیں ہے کیونکہ چھوٹا سا مفاد پرست ٹولہ تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ تبدیلی کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ وہ ہیں جو سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ ایف بی آر میں بھی کچھ لوگ ہوں گے جو تبدیلی نہیں چاہتے، لیکن ہم سے اس جنگ میں کوئی نہیں جیت سکتا، یہ جنگ ہم جیت گئے ہیں۔ ان لوگوں کو زمانہ پچھے چھوڑ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل وقت قوم کو اوپر اٹھانے کے لئے آتے ہیں۔ میں اپنی قوم سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ بالکل نہ گھبرائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ہم نچلے طبقے کو اوپر اٹھائیں، چاہتے ہیں کہ نوجوان خود کاروبار کریں اور پیسہ کمائیں۔