مایوسی پھیلانے والوں پر رونا آتا ہے: اسد عمر

وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ جو لوگ ستر سال میں کچھ نہ کرسکے اور پچھلے دس سالوں میں ملک کوڈبو کر چلے گئے ، ان کی تڑپ دیکھ کر مجھے رونا آتا ہے، وہ لوگوں میں مایوسی پھیلا رہے ہیں ۔

نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ جو لوگ ستر سال میں کچھ نہ کرسکے اور پچھلے دس سالوں میں ملک کوڈبو کر چلے گئے ، ان کی تڑپ دیکھ کر مجھے رونا آتا ہے، وہ لوگوں میں مایوسی پھیلا رہے ہیں، سب سے مشکل کام آغاز ہوتا ہے ، مکان بتاتے وقت بنیاد رکھی جاتی ہے ، اگر بنیاد کمزور ہو تو عمارت بھی ٹھیک نہیں ہوتی ، اس وقت عمران خان نئے پاکستان کی بنیاد ڈال رہے ہیں جب عمارت بنے گی تو قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر ہوتی نظر آئی گی ۔

ہم پاکستان ہاﺅسنگ سکیم بنانے کیلئے پرعزم ہیں ، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا معاشی منصوبہ ہوگا ، ہاﺅسنگ منصوبے سے 40صنعتوں کوفروغ ملے گا ، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سرکاری ملازمین کی بہتر رہائشی سہولتوں کیلئے رقم جاری کریں گے ، ہاﺅسنگ منصوبے سے ملازمتوں کے وسیع مواقع میسر ہونگے ۔