وزیراعظم کو وفاقی کابینہ اجلاس میں بڑی ناکامی، بریکنگ نیوز

وزیراعظم عمران خان ایمنسٹی سکیم کو کابینہ سے منظور کروانے میں کیوں ناکام ، اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں مسلسل 2 روز جاری رہنے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارء کی بڑی تعداد نے ایمنسٹی سکیم متعارف کروانے کی مخالفت کر دی ۔ ایمنسٹی سکیم کے مخالف وزراء کا مؤقف تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے کہ ایمنسٹی سکیم کی ہر سطح اور ہر محاذ پر مخالفت کی جائے گی اس لیے کابینہ اجلاس میں ایسی متنازعہ سکیم کو منظوری کے لیے لایا جانا قابل مذمت اقدام ہے۔ وزراء کی شدید مخالفت پر وزیراعظم عمران خان نے ایمنسٹی سکیم کی منظوری کا فیصلہ ملتوی کر دیا ۔