سکیورٹی کے نام پرموبائل فون بندش، سپریم کورٹ میں چیلنج

عدالت عظمیٰ نے پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن نے موبائل سروس بندش سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی مں تین رکنی بنچ نے پی ٹی اے اپیل کی سماعت کی۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: مزید بارشوں کی پیشگوئی، کسانوں کی پریشانی میں اضافہ

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موبائل فون دہشت گرد کارروائیوں میں بھی استعمال ہوتے ہیں، اس لئے عدالت کو سکیورٹی معاملات بھی مدنظر رکھنے ہیں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس بند کرنے کے حکومتی عمل کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔